ایک جدید اردو کیبورڈ
عرصئہِ دراز سے اردو ٹائپنگ کیبورڈز کی فرسودہ ترتیب، شفٹ کلید کے استعمال اور ناقص کریکشن کا شکار رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی لاطینی رسم الخط کے تقاضوں کے تحت بنائی گئی ہے۔ اردو کی سَپورٹ اتنے سمجھوتوں کے ساتھ ہوئی ہے کہ آج عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ اردو زبان جدید کمپیوٹنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔ جبكه موجودہ كمپيوٹنگ ہے جو در حقيقت اردو کے لئے ناکافی ہے۔
متنساز اس صورتِ حال کو تبدیل کرنے کی ایک كاوش ہے۔یہ کیبورڈ کی ایسی نئی ترتيب ہے جو عربی رسم الخط کی بنیادی تہوں كا استعمال کرتے ہوئے اردو کے انتالیس حروف کو ایک مختصر اور منفرد نظام کی صورت میں پیش کرتی ہے۔ یہ کیبورڈ اردو دانوں کے استعمال پر مبنی اعلیٰ معیاری آٹوکریکٹ سسٹم فراہم کرتا ہے۔
یہ اردو کمپیوٹنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
پریس
”عام ڈیوائسز پہ موجود اردو کیبورڈز سے واضح طور پہ بہتر“
”کام آسان بنانے والا اردو کیبورڈ“
”متنساز اردو سوفٹوئر اگلے درجے تک لے جا رہا ہے“
ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی رویو پاکستان
”۱۰۰۰ سال پرانی زبان کو سوفٹوئر میں زندہ رکھنے کی جستجو میں اور ڈیولپرز کو محرک کرنے کی کاوش“
ہارورڈ جون اے پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنس
”اردو اور عربی رسم الخط کی دیگر زبانوں کی خدمت میں دنیا بھر کے ڈیولپرز کے لیے انفراسٹرکچر بنانے کے لیے کئی شعبوں اور براعظموں کے پار کا تعاون“
ہارورڈ گریجوئٹ سکول آف ڈیزائن
”ثقافتی اہمیت کے ایک تکنیکی مسئلے سے نمٹتا ہے“
مزید: نیا دور، ایکسپریس ٹریبیون، دی نیشن، ریسٹ آف ورلڈ، ہارورڈ ڈیزائن انجینئرنگ
ڈیولپرز اور ریسرچرز کے لیے وسائل
کیبورڈ بنانے کے لیے بنیادی ٹیکنالوجی کی تخلیق ضروری تھی۔ ان کو ہم نے دنیا بھر میں اردو برادری کے فائدے کے لیے اوپن سورس کر دیا ہے۔
نقّاش
عربی رسم الخط کے ردوبدل کے لیے ایک سٹرنگ پراسیسنگ لائبریری جو ہر پروگرامنگ لینگویج میں پہلے ہی سے موجود ہونی چاہئے تھی۔
مخزن
مشین لرننگ، نیچرل لینگویج پراسیسنگ، اور لِنگوِسٹک تجزیہ کے لیے ایک اعلیٰ معیاری اردو متن کا ذخیرہ۔