متن‌ساز

متن‌ساز کیبورڈ

آخرکار، ایک معقول اردو کیبورڈ

 
 

یہ اردو لکھنے کا ایک نیا تصور ہے۔ ہماری منتظرِ پیٹنٹ ٹیکنالوجی اردو زبان کے طور طریقوں کی سمجھ کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ اس کا نتیجہ ایسا سوفٹ‌وئر ہے جس میں کوئی سمجھوتے نہیں۔

 

 

بالکل نئے طور کی ترتیب

حرف کی شکل چنیے، نکتے خود ڈل جائیں گے

 
 

بنیادی شکل کی بنا پر حروف کو ملا کر ہم کلید کی تعداد ۳۹ سے ۲۱ تک لے آئے۔ یہ دیکھنے میں بڑی اور دبانیں میں نادشوار ہیں۔

الف سے یہ کی ترتیب میں حروف کو ڈھونڈنا آسان ہے۔ مخصوص حرف لکھنے کے لیے ضرورت کے تحت کلید کو پکڑے رکھیے۔

یہ آج تک بنائی جانے والی اردو کیبورڈ کی آسان ترین ترتیب ہے۔

 

 
 

یہ ترتیب عربی رسم الخط کے اندر سے ابھری ہے

عربی رسم الخط میں تین تہیں پائی جاتی ہیں:

  1. رسم: حروف کی بنیادی شکل
  2. اعجام: اعراب کی ایک تہہ جس سے حرف کی بنیادی آواز نمایاں ہوتی ہے (جیسے ب اور پ کے مختلف نقطے)
  3. تشکیل: اعراب کی ایک اور تہہ جس سے حروف کا سُر (consonant) نمایاں ہوتا ہے (جیسے زیر، زبر،‌ پیش)
 
 

عربی رسم‌ الخط استعمال کرنے والی سب زبانوں میں چند بنیادی رسمیں استعمال ہوتی ہیں۔ اِن تہوں کے ذریعے ہم اردو کیبورڈ کو حروف کی شکلوں کی بنا پر چھوٹا کر سکتے ہیں۔

 
 
 

 

کلید جو حروف کی طرح اپنی شکل بدلتی ہیں

 
 

عربی رسم الخط میں، حروف لفظ میں اپنی جگہ کے ساتھ اپنی شکل تبدیل ک لیتے ہیں۔ ٹائپ کرنے سے پہلے لفظ میں اگلے حرف کی آنے والی صورت دیکھیے۔ اس سے صحیح حرف چننا، اور غلطی کرنے سے پہلے پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

نستعلیق جیسی نازک خطاطی میں حروف کی صورت اور بھی زیادہ تبدیل ہو سکتی ہے۔ متن‌ساز نستعلیق کا بالکل نیا تجربہ ہے۔

یہ آپشنل فیچر اردو سیکھنے کے لیے بہترین ہے۔

 

 
 

توڑ جوڑ ڈِجِٹل دور کے لیے

 
 

عربی رسم الخط سکھاتے وقت بچوں کو دو تجریدی مرحلوں سے گزارا جاتا ہے۔ پہلے ہر حرف کو اسکی علیحدہ صورت میں پہچانا جاتا ہے۔ اور پھر ہر حرف کو الفاظ کے اندر مختلف صورت میں۔ یہ ذہنی عمل توڑ جوڑ کی ابتدائی مشق کے ذریعے تعلیم میں پیش آتا ہے۔

 
 
 
 

اس بنیادی تدریسی مشق کو نئی شکل دینے سے، اب حروف تلاش کرنے اور املا کی غلطیوں کو روکنے میں کم ذہنی عمل درکار ہے۔

 
 

 
 

آٹوکریکٹ جس نے بہترین اساتذہ سے سیکھا

متن ساز کے قیام کی ایک اہم بنیاد ہے مخزن۔ مخزن اردو زبان کے استعمال کا ایک بہترین معیاری ذخیرہ ہے۔ اس سے قبل موجوده ذخیروں کو ناکافی جانتے ہوئے ہم نے خود ہی مخزن کو تیار کیا۔ مخزن میں موجود متون اردو کے اعلیٰ درجہ مطبوعات سے لئیے گئے ہیں۔ سافٹ ویئر کی کمزوریوں کے باعث ان متون میں جو عدم مطابقت اور غلطیاں منتشر تھیں وہ ہم نے خاصی مشقت سے دور کیں۔پھر اس ذخیرے کو عمدہ نیچرل لینگویج پراسیسنگ کے زیرِ اثر لایا گیا تاکہ جدید دور کے لیے آٹوکریکٹ ٹیکنالوجی پیدا کی جائے۔

 
 

 
 

اعراب

ضرورت کے تحت متن‌ساز خود بخود اعراب کا اضافہ کر دیتا ہے۔ دوسرے مواقع کے لیے اعراب تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ حروف کے اوپر اور نیچے لکھے جانے‌ والے اعراب کو علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

باقی اعراب، حرف کے اوپر یہ نیچے لکھے جانے کے حساب سے، باآسانی پیش ہیں۔

باقی اعراب، حرف کے اوپر یا نیچے لکھے جانے کے حساب سے، باآسانی پیش ہیں۔

عام لکھے جانے والے اعراب خود بخود ڈال دیے جاتے ہیں

عام لکھے جانے والے اعراب خود بخود ڈال دیے جاتے ہیں

 
 

 
 

متبادل تراتیب

اگر آپ موجودہ تراتیب میں سے کسی ایک سے مانوس ہیں مگر متن‌ساز کی باقی جدید صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ حروفِ تہجی یا قؤرٹی (QWERTY) پر مبنی تراتیب کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

لاظینی کیبورڈ پر مبنی

انگریزی کیبورڈ پر مبنی

حروفِ تہجّی

حروفِ تہجّی

 
 

 
 

نستعلیق

‮‪iOS‬ نسخ یا نستعلیق انداز میں اردو دکھا سکتا ہے۔ متن‌‌ساز دونوں رسم الخط کو پوری طرح سَپورٹ کرتا ہے۔

حروف کی آنے والی شکل تستعلیق میں (اگر اس آپشن کا چناؤ ہوا ہو)

حروف کی آنے والی شکل نستعلیق میں (اگر اس آپشن کا چناؤ ہوا ہو)

سسٹم سیٹنگ میں نستعلیق کے چناؤ کے ساتھ کلید پہ حروف کی نمائندگی بھی نستعلیق میں ہوتی ہے

سسٹم سیٹنگ میں نستعلیق کے چناؤ کے ساتھ کلید پہ حروف کی نمائندگی بھی نستعلیق میں ہوتی ہے

 
 

 
 

جزوی سپیس

فاصلہ دیے بغیر حروف کو علیحدہ کرنے کے لیے متن‌ساز میں ایک الگ کلید ہے، جو Unicode میں zero-width non joiner‪‬ نامی کیرکٹر ڈالتا ہے۔ اردو اور فارسی لکھائی میں اس کا استعمال عام ہے، مگر اردو کیبورڈز میں یہ صلاحیت ناپید رہی ہے۔

 

حروف کی معقول تبدیلی

متن‌ساز ’ء‘ اور ’ئ‘ کے درمیان عقلمندی سے تبادلہ کرتا ہے۔ روایتاً یہ دو حروف مختلف کلید میں پیش کیے جاتے ہیں۔ ان کو ساتھ ملا کے ان میں چناؤ کا بوجھ صارف سے اٹھا کر ایک تیز ایلگوردم پر ڈالا جاتا ہے۔

ملتے جلتے سنائی دینے والے حروف کے درمیان تبادلہ بھی متن‌ساز عقلمندی سے کر دیتا ہے، تاکہ آپ کوئی بھی لفظ دوبارہ غلط نہ لکھیں۔

 

باریکیوں پر جنونی توجہ

سکرین پر کلید کو ایک ایک پکسل ماپ کر رکھا گیا ہے، تاکہ سسٹم کیبورڈ سے مانوس آپ کا ہاتھ متن‌ساز پر باآسانی بیٹھ سکے۔ رنگ، خطاطی، اور بصری علامتیں سسٹم میں بخوبی اپنی جگہ لیتی ہیں۔ اوقاف کے گرد فاصلے درستی سے ڈالے جاتے ہیں۔ دو دفعہ سپیس دبانے سے ختمہ ڈل جاتا ہے۔ بیک‌سپیس دبائے رکھنے سے حروف زیادہ مقدار میں مٹائے جاتے ہیں۔ ڈارک موڈ کی بہترین سَپورٹ۔ ہر باریکی کا سوچا گیا ہے۔ اردو میں لکھنے کے لیے اپنے معیار کو کم کرنے کی مجبوری اب ختم ہوئی۔ وقت آ گیا ہے کہ اس خوبصورت زبان کے لیے سوفٹ‌وئر اپنے معیار کو بلند کرے۔

 
 

 
 

متن‌ساز ڈاؤنلوڈ کیجیے